*بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم!!!*
*اسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ!!!*
*🌹رسول الله ﷺ نے فرمایا : آسانی کرو مشکل میں نہ ڈالو اور خوشی کی خبر سناؤ، نفرت نہ دلاؤ*
اگرچہ "آسانی کرو" میں یہ بات خود بخود آ جاتی ہے کہ "مشکل میں نہ ڈالو" مگر ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص آسانی کرتا ہو مگر کبھی مشکل میں بھی ڈال دیتا ہو، اس لیے اس کی الگ تاکید فرمائی کہ مشکل میں نہ ڈالو، اسی طرح "وَبَشِّرُوا وَلاَ تُنَفِّرُوا" کا معاملہ ہے، تعلیم کی ابتدا میں مشکل میں ڈالنا طالب علم کے بھاگ جانے کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے اسے تدریج کے ساتھ تعلیم دینی چاہیے اور آسان باتوں سے ابتدا کرنی چاہیے، اسی طرح گناہوں سے روکنے میں بھی نرمی ملحوظ رکھنی چاہیے، تاکہ بات مانی جا سکے۔
*سعیدیات*
💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫
*💫 جامعہ اقرا للبنات💫*