Afiyt

*🤲🏻 "عافیت کی نعمت کا سوال"🌹♥️🌹*


✒️✨ أمير المؤمنين سيدنا أبو بكر الصديق رضي الله عنه بیان کرتے ہیں، رسول الله ﷺ منبر پر کھڑے ہوئے پھر رونے لگے اور فرمایا :


*’’سَلوا اللهَ العفوَ و العافيةَ، فإنَّ أحدًا لم يُعْطَ بعد اليقينِ خيرًا من العافيةِ.‘‘*


"الله تعالىٰ سے معافی اور عافیت (ہر طرح کے آرام اور راحت) کا سوال کرو، کیونکہ کسی کو دولتِ ایمان نصیب ہو جانے کے بعد عافیت سے بہتر کوئی چیز عطا نہیں کی گئی۔"


📋 - ❪صحيح الجامع الصغير للألباني : ٣٦٣٢❫


✒️✨ سيدنا عبد الله بن عمر رضي الله عنهما کہتے ہیں کہ رسول الله ﷺ جب صبح اور شام کرتے تو ان دعاؤں کا پڑھنا نہیں چھوڑتے تھے :


*◽ ’’اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ والْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ،*


◾ "اے الله! بے شک میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں معافی اور ہر طرح کی عافیت کا سوال کرتا ہوں۔


*◽ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَأَهْلِي وَمَالِي،*


◾ اے الله! بے شک میں تجھ سے اپنے دین، اپنی دنیا اور اہل و مال میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں.


*◽ اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي وَآمِنْ رَّوْعَاتِي،*


◾ اے الله! میرے عیبوں پر پردہ ڈال دے اور میری گھبراہٹوں میں مجھے امن و سکون دے۔


*◽ اللَّهُمَّ احْفَظْنِي مِنۡۢ بَيْنِ يَدَيَّ، ‌‌‌‌‌‏وَمِنْ خَلْفِي، ‌‌‌‌‌‏وَعَنْ يَّمِينِي، ‌‌‌‌‌‏وَعَنْ شِمَالِي، ‌‌‌‌‌‏وَمِنْ فَوْقِي، ‌‌‌‌‌‏وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي.‘‘*


◾ اے الله! میرے آگے، میرے پیچھے، میرے دائیں، میرے بائیں اور میرے اوپر سے میری حفاظت فرما۔ اور میں تیری عظمت کے ذریعے سے اس بات سے پناہ چاہتا ہوں کہ میں اپنے نیچے کی طرف سے ہلاک کر دیا جاؤں۔“


📋 - ❪سنن ابن ماجه : ٣٨٧١، سنن أبي داود : ٥٠٧٤، سنن النسائي : ٥٥٣١، قال الشيخ زبير علي زئي رحمه الله تعالىٰ : إسناده صحيح❫ 

Post a Comment

Previous Post Next Post