Dosron kh dilon main izt kysy bnain

 

🌹*درگذر کرنا عزت میں اضافہ کرتا  *🌹
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : صدقہ مال کو کم نہیں کرتا، اور بندہ کے درگذر کردینے پر اللہ رب العزت اس کی عزت میں اضافہ فرماتے ہیں، اور جو کوئی اللہ تعالی کے لیے تواضع اختیار کرتا ہے اللہ تعالی اسے سربلند فرماتے ہیں۔ (ترمذی)
جو شخص انتقام پر قدرت رکھنے کے باوجود معاف کردیتا ہے تو دلوں میں اس کی عزت بڑھ جاتی ہے، اور آخرت میں اسے اجر عظیم حاصل ہوگا، اور جو کوئی صرف اللہ رب العزت کے تقرب کی نیت سے تواضع اختیار کرتا ہے اس میں کوئی اور غرض شامل نہیں ہوتی، تو ایسے شخص کو اللہ تعالی لوگوں 
میں بلند مرتبہ عطافرماتے ہیں۔
*🌹درگذر کرنا عزت میں اضافہ کرتا ہے  🌹*
ایک اہم بات کہ جس کے ذریعے اللہ رب العزت سے تعلق پیدا ہوجائے، اور ہماری دعائیں قبول ہوں، وہ یہ کہ ہماری طرف سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے، کسی کا دل نہ دکھے، کسی کی آہ نہ لی جائے، لوگوں کے، والدین کے، بیوی بچوں کے قصور معاف کیے جائیں، پیار اور محبت سے سمجھایا جائے، دعائیں 
کی جائیں، اسی کو حدیث شریف میں سمجھایا گیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : حضرت موسی علیہ السلام نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں عرض کیا : اے میرے رب ! آپ کے بندوں میں آپ کے نزدیک زیادہ عزت والا کون ہے ؟ اللہ تعالی نے فرمایا : *وہ بندہ جو بدلہ لے سکتا ہو اور پھر معاف کردے۔* (الجامع لشعب الایمان للبیھقی) ****

Post a Comment

Previous Post Next Post