Allah's name

 *🌹اللہ تعالی کا ایک مبارک نام الولی بھی ہے🌹*

ملا علی قاری رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں : ولی وہ ذات ہے جو اپنے دوستوں سے محبت کرے اور دشمنوں کے خلاف ان کی مدد کرے، (وہ دشمن) چاہے نفس کی شکل میں ہو یا (ناجائز) خواہشات نفسانی کی شکل میں ہو، یا وہ دشمن ہو جو آخرت کی تیاری کرنے میں رکاوٹ بنے، امام قرطبی رحمہ اللہ تعالی نے فرمایا : ولی اس مددگار کو کہتے ہیں جو شفقت اور محبت کرنے والا بھی ہو، *وضاحت* مددگار تو بہت ہوتے ہیں، ایسا مددگار جو ہر قسم کی، ہر وقت، ہر جگہ، ہر موقع پر، انفرادی، اجتماعی مدد کرے، اور اس مدد کے ساتھ محبت اور شفقت بھی ہو وہ ذات اللہ تعالی کی ہے۔ (مرقاة، تفسیر قرطبی)


Post a Comment

Previous Post Next Post